حیدرآباد۔19اکتوبر (اعتماد نیوز) مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی رائے شماری
میں جہاں بی جے پی کو 100سے زائد اسمبلی حلقوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
جبکہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ مہاراشٹر میں ہنگ کا امکان ہے۔
جسکے مطابق بی جے پی کو تشکیل حکومت کے لئے شیو سینا کی مدد کو حاصل
کرنا
ضروری ہے۔ اس صورت میں ذرائع کے مطابق شیو سینا کی جانب سے یہ دباؤ ڈالا
جا رہا ہے کہ ڈھائی سال تک شیو سینا کو وزیر اعلی کرسی دی جائے۔ تاہم بی جے
پی نے بھی اپنی کمزوری کو جانتے ہوئے واضح کی کہ شیو سینا بی جے پی کے
لئے اپوزیشن نہیں ہے۔ کانگریس اور این سی پی ہی انکے لئے اپوزیشن پارٹیاں
ہیں۔